اہل بیت(ع) نیوز ـ ایجنسی ـ ابنا | صہیونی اخبار
ہاآرتص نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں
واقع فلسطینیوں کی 7 رہائشی عمارتوں اور ایک عام مرکز کو بلڈوز کرنے کے ساتھ ساتھ
ان عمارتوں کے 30 رہائشیوں کے بے گھر کر دیا۔
صہیونی اخبار کے مطابق، صہیونی بلدیہ مشرقی بیت
المقدس میں واقع فلسطینی محلے البستان کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور 1500 فلسطینیوں
کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔
دوسری جانب صہیونی آبادکاروں نے مشہور زمانہ
محلے "شیخ جراح" میں بھی گھس کر فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا
اور پھر فرار ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110